Print this page

شیخ عمران علی صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،ماہ رجب وشعبان کی فعالیت کا جائزہ

30 جنوری 2023

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب  جناب برادر شیخ عمران علی کی زیر صدارت صوبہ پنجاب کی فلاح وبہبود کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں برادر خاور صاحب ،برادر ضیغم صاحب ،برادر صفدر صاحب ،برادر کاظم نقوی ،برادر شبیر شاہ ،برادر علی رضا کاظمی ودیگران نے شرکت فرمائی ۔ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ ماہ رجب المرجب اور شعبان المعظم میں فعالیت پو فوکس کیا گیا تاکہ ماہ رمضان المبارک میں اس فعالیت کے نتائج حاصل کیے جائیں ۔ ان شاءاللہ جلد ہی فلاح وبہبود کونسل کی اگلی میٹنگ بلائی جائے گی جس میں مزید ممبران کا اضافہ کیا جائے گا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree