Print this page

علامہ علی اکبر کاظمی نے اسد علی زلفی کو ایم ڈبلیو ایم پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات مقررکردیا

20 جنوری 2023

وحدت نیوز(لاہور) اسد علی زلفی کو مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ اسد علی زلفی نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ اسد علی زلفی کا وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایم ڈبلیو ایم اور میڈیا  کے درمیان بہترین تعلقات کے قیام کیلئے کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اس دور کا موثر ترین ہتھیار ہے، جس کے ذریعے اپنا پیغام بہتر انداز میں دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ذمہ داری کے انتخاب پر وہ صوبائی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ہم بہتر انداز میں اپنے اہداف اور مقاصد سے دنیا میں آگاہی پھیلا سکتے ہیں، اس حوالے سے مجلس کا پیغام وحدت ہے جسے پاکستان کے تمام باسیوں تک پہنچایا جائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree