Print this page

نومنتخب صدر ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کامنصب سنبھالنے کے بعد صوبائی سیکریٹریٹ کاپہلا دورہ، کابینہ اجلاس کی صدارت

19 جنوری 2023

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب لاہور میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کی آمد اور کابینہ سے پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا۔

 اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری فروغ عزاداری ملک اقرار حسین،مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر عارف الجانی، صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب سید حسن کاظمی،صوبائی آفس مسئول جناب ظہیر الحسن کربلائی اور دیگر صوبائی کابینہ کے ساتھ ساتھ آئی ایس او لاہور کے جوانوں نے بھی شرکت کی اور علامہ سید  علی اکبر کاظمی کومجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر بننے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree