Print this page

صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب شادمان لاہور میں کتاب آزمائش کے اسٹڈی سرکل کا انعقاد

19 دسمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب شادمان لاہور میں مرکزی کردارسازی کونسل کے زیر اہتمام اورمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی اور ضلعی آرگنائزننگ کمیٹیوں اور صوبائی وحدت یوتھ کے باہمی اشتراک سےاسٹڈی سرکل منعقد ہوا،

آیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقرالصدر ؒکی شہرہ آفاق کتاب ’’آزمائش ‘‘ کے صفحہ نمبر 55سے لیکر صفحہ نمبر 65 تک شرکاء نے کتاب کو پڑھا ۔

علمائے کرام نے ان صفحات کا خلاصہ اور وضاحت کی جسے شرکاء نے بہت سراہا ۔ اب اگلا اسٹڈی سرکل 8 جنوری بروز اتوارکو صوبائی اور ضلعی مسئولین اور صوبائی وحدت یوتھ صوبہ پنجاب کی باہمی ہم آہنگی سے منعقد ہوگا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree