Print this page

اسلام آباد، پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں کی ایم ڈبلیوایم رہنما شیخ محمد جان حیدری سے ملاقات

02 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف یوسی 43 علی پور اسلام آبادکے امیدوار ملک فخر کی اپنے پینل کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ محمدجان حیدری سے ملاقات۔یوسی 43 علی پور اسلام آباد میں حمایت کی درخواست۔

ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور یوسی 43 علی پور اسلام آباد کے مسائل پر تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ محمد جان حیدری نے کہا ہم تمام تر معمالات میں پارٹی پالیسی کے پابند ہیں ۔

 ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد اور پی ٹی آئی کی مشترکہ کمیٹی اس حوالے سے کام کررہی ہے۔لہذا پارٹی پالیسی کی تناظر میں ہم ہر قسم کے تعاون کےلئے تیار ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree