Print this page

مولانا سید روح اللہ کاظمی ایم ڈبلیوایم ضلع جھنگ کے صدر منتخب ہوگئے

21 نومبر 2022

وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کی تنظیم نو کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا سید روح اللہ کاظمی کو آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیوایم ضلع جھنگ کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے ، نومنتخب ضلعی صدر سے مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ نے حلف لیا۔

واضح رہے کہ نومنتخب ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی مولانا سید اظہر حسین کاظمی مرحوم کے فرزند ارجمند ہیں،مولانا روح اللہ کاظمی کے والد مرحوم بھی ایم ڈبلیوایم ضلع جھنگ کے صدر رہے ہیں ۔ ان کی علاقے میں تبلیغ دین کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree