Print this page

ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، پارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس کے فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار

04 جولائی 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ملک اقرار حسین وحدت ھاؤس لاھور میں  منعقد ھوا ۔

 اجلاس میں پنجاب کی تنظیمی صورتحال پہ تفصیلی گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے دورہ جات کیے جائیں گے اور دستوری تقاضوں کے مطابق اضلاع کا جائزہ لیا جائے گا ۔

 اجلاس میں دیگر اراکین بشمول علامہ عبد الخالق اسدی ، علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، بردار سید حسن کاظمی اور آصف رضا ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے اس فیصلے پہ مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ھوئے اس بات کا عہد کیا کہ صوبہ میں بھرپور تنظیمی فعالیت انجام دی جائے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree