Print this page

ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکریٹری یوتھ سجاد نقوی کے والد انتقال کرگئے، قائدین کا اظہار افسوس

20 جون 2022

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری امورِ نوجوانان سید سجاد حسین نقوی کے والد سید اختر شاہ نقوی طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی کی اقتداء میں قومی مرکز شادمان لاہور میں ادا کی گئی۔

 نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی رہنماوں، سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی علاقہ ضلع قصور میں کی جائے گی۔  

مرحوم کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، پنجاب کے صدر علامہ عبدالخالق اسدی سمیت دیگر رہنماؤں نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree