Print this page

ایم ڈبلیوایم پنجاب کے یوتھ سیکریٹری سجاد نقوی کی نانی اماں وفات پاگئیں، ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہارافسوس

26 جنوری 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے رہنما و وحدت یوتھ پنجاب کے سیکریٹری سید سجاد حسین نقوی کی نانی اماں طویل علالت کے بعد فانی دنیا سے وفات پاگئیں ، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی اوردیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال انہیں جوار جناب سیدہ زہراسلام اللہ علیہا میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree