Print this page

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی چیئرمین متحدہ علماءبورڈ سے ملاقات، شیعہ علماء کی مساوی تعداد کی بحالی کا مطالبہ

30 جون 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے علما کے وفد کی علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی سے ملاقات متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ علما کی تعداد باقی مسالک کے برابر کرنے کا مطالبہ اور موجود پالیسی پرشدید تحفظات کااظہار کیا۔ چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے  تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی نے اس موقع پر  فوری طور پر سیکرٹری اوقاف کو خط لکھ دیا جس میں شیعہ علماء کی تعداد ماضی کے مطابق کرنے کا کہا گیا۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ سید ہمدانی اور رہنما رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ امجد جعفری شامل تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree