وحدت نیوز(قم المقدسہ) ڈاکٹر صاحب قرآن کی اصطلاح میں "سابقون" کے مصداق تھے۔ آپ نے اپنے رفقاء کے ہمراہ حتی انقلاب اسلامی ایران سے پہلے اپنی فعالیت کا آغاز کیا اور معاشرے میں دینی تحریک کی بنیاد ڈالی۔ یہ ایسا زمانہ تھا جب شیعہ نوجوان کمیونیسٹ ہونے پر فخر کرتے تھے۔ یونیورسٹی کے نوجوان دین سے بیزار اور لاتعلق تھے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے مدرسہ امام خمینی قم میں ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اور ان کے جانثار ساتھی شھید تقی حیدر کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین قم اور ادارہ امید طلاب پاکستان کی جانب سےمنعقدہ سفیر انقلاب سیمینارسےخطاب کر تے ہو ئے کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی تحریک کا آغاز علماء کے ساتھ کیا اور ان کی زندگی کا انجام بھی علماء کے ساتھ ہوا۔ ادارہ المھدی تریبت اسلامی آئی ایس او پاکستان کے مسئول نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ آج نوجوانوں کیلئے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی ماڈل رول کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہم سلام پیش کرتے ہیں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی روح کو، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، شہید باوفا تقی حیدر اور تمام شہدائے اسلام کی ارواح مقدسہ کو۔