Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ ناصرعباس جعفری کی حضرت آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی سے خصوصی ملاقات

16 اپریل 2015

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے دورہ عراق کے موقع پر مرجع تقلید جہاں تشیع حضرت آیت اللہ الشیخ بشیرحسین النجفی  سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات، علامہ ناصرعباس جعفری نے آیت اللہ بشیر نجفی سے انکی خیریت دریافت کی، علامہ ناصرعباس جعفری نے آیت بشیر نجفی کو پاکستان میں تکفیریت کےمقابل  شیعہ سنی مضبوط اتحادکی تشکیل اور حکومتی اور تکفیری گٹھ جوڑ کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگا ہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مختلف شعبہ جات اور فلاحی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی، علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ یمن اور سعودیہ کے مسئلے پرغیر جابندار کرداراداکرنے کی  پارلیمانی قرارداد ایم ڈبلیوایم اور دیگراہل سنت اتحادی جماعتوں کے  واضح اور دوٹوک موقف کے باعث ممکن ہوئی،اس موقع پر آیت اللہ شیخ بشیر نجفی نے مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین اور تکفیریت کے مقابل شبانہ روزمحنت کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی اور شیعہ سنی وحدت کی مزید مضبوطی کے لئے خصوصی دعاکی، ساتھ ہی انہوں نے علامہ ناصر عباس جعفری کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree