Print this page

انتخابات کی مانٹرنگ کے لئےناصر عباس شیرازی حکومت شام کی دعوت پر دمشق پہنچ گئے

04 جون 2014

وحدت نیوز(دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی حکومت شام کی دعوت پر مبصر کی حیثیت سے دمشق پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے گذشتہ روز ہونے والے الیکشن کا معائنہ کیا۔ الیکشن کے روز انہوں نے دمشق، طارطوس، لاذقیہ کا دورہ کیا اور انتخابی پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ ناصر عباس شیرازی کے مطابق بین الاقوامی وفد جب لاذقیہ پہنچا تو وہاں کے گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی نے بتایا کہ عوامی تاثرات اور جذبے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مغرب نواز جارحیت کو رد کرتے ہیں اور اپنے ملک سے وفادار ہیں۔ یہ انتخابات تکفیری اور صیہونی طاقتوں کی شکست ہے اور شامی عوام کے اپنے ملک اور نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ناصر شیرازی نے بتایا کہ اس موقع پر وفد کو حمص کا ہوائی وزٹ بھی کرایا گیا۔ گذشتہ شام وفد جب دمشق پہنچ تو ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ یاد رہے کہ دمشق حکومت کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین کو خصوصی دعوت دی گئی تھی، جس پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کے خصوصی احکامات پر سیاسی شعبے کے سیکریٹری ناصر عباس شیرازی کو وہاں جانے کی ہدایت کی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree