Print this page

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کیلئے کی جانے والی جدوجہد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،ترجمان ایم ڈبلیوایم

27 اپریل 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔جس کی  مجلسِ وحدت مسلمین شدید مذمت کرتی ہے۔ایک ایسی تحریک کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کو ہراساں کرنے یا اس جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔لاقانونیت کے ہتھکنڈوں سے آئینی بالادستی کی طرف بڑھتے ہوئے قدموں کو روکا نہیں جا سکتا۔ ہماری یہ تحریک پورے عزم و استقلال کے ساتھ  اپنے اہداف کی طرف بڑھتی چلی جائے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree