Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے ریاست سے شیعہ ہزارہ شہداءکے قاتلوں کےخلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کردیا

04 جنوری 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی اورامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے ریاست کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے اتحاد بین المسلمین اور بین المسالک ہم آہنگی سمینار کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ قوم کے شہداء کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ریاست ہمارے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے میں سستی کر رہی ہے۔ ہم اپنے شہداء کے قاتلوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree