Print this page

افغان مہاجرین کے انخلا کی آڑ میں پاکستانی ہزارہ برادری کو ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش ملک میں ایک نیا بحران کھڑا کرنے کے مترادف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

07 نومبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی آڑ میں پاکستانی ہزارہ برادری کو ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش ملک میں ایک نیا بحران کھڑا کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کئی نسلوں سے یہاں آباد ہے۔ اپنے ہی شہریوں کو مہاجرین کی فہرست میں ڈالنا قومی ،لسانی اور مسلکی تعصب کو ہوا دینا ہے۔کچھ نادیدہ طاقتیں ملک میں دانستہ طور پر بحرانی کیفیت پیدا کرنے میں مصروف ہے۔صاحبان اقتدار ہوش کے ناخن لیں اور پاکستانی ہزارہ برادری کو تحفظ دیا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree