Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا امریکی سفارت خانے تک مارچ کا اعلان، ناصرشیرازی کی زیر صدارت اہم اجلاس

01 نومبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے 12 نومبر بروز اتوار آبپارہ تا امریکی سفارت خانہ آزادی فلسطین مارچ کا اعلان کردیا ۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آزادی فلسطین مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی ، خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے خصوصی شرکت کی جبکہ ضلع راولپنڈی و اسلام آباد کے صدور، وحدت یوتھ اور میڈیا سیل و دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں آزادی فلسطین مارچ میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا اور عوامی رابطہ و تشہیری مہم کو فوری تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree