Print this page

مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان کے مظلوموں اور محروموں کی امیدوں کا مرکز ہے،علامہ مقصود ڈومکی

04 مئی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، ریاست کشمیر اور جی بی کے صوبائی مسوولین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ریاست کشمیر کے صدر علامہ سید یاسر سبزواری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

 اجلاس میں شعبہ تنظیم سازی کی گذشتہ چار ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان کے مظلوموں اور محروموں کی امیدوں کا مرکز ہے۔

مضبوط تنظیم ہی کے ذریعے ملت کے دکھوں کا مداوا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی تنظیمی تربیت ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں دستور اور کتاب رہنمائے مسوولین کا ہر سطح پر مطالعہ اور اسٹڈی سرکلز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تین ماہ کے دوران مرکزی سیکرٹری تنظیم صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور ریاست کشمیر کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ پاکستان بھر کے تمام صوبوں میں ضلعی شوریٰ کے دوسرے دستوری اجلاس جلد مکمل کئے جائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree