Print this page

معیشت کی تباہی،آئین کی پامالی کے بعد دہشتگردوں کو بھی آزاد چھوڑ دیا گیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

25 اپریل 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے پر ملک دشمن دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات میں سی ٹی ڈی تھانے پر دہشتگردحملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،بھوک،افلاس کے بعد دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی تباہی،آئین کی پامالی کے بعد دہشتگردوں کو بھی آزاد چھوڑ دیا گیا ہے،تاکہ الیکشن سےفرار کا راستہ ہموار ہوسکے،لیکن پاکستان کے غیور عوام بیدار ہیں وہ کبھی بھی اس ملک کے آئین کو پامال نہیں ہونے دینگے۔سوات دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا، سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتاہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree