امام علی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اپنے حق کے دفاع کے لئے منظم انداز میں ملت کا ساتھ دینا ہے، اسدعباس نقوی

13 اپریل 2023

وحدت نیوز(لاہور)21 رمضان المبارک کربلا گامے شاہ لاہور میں سالانہ مجلس عزاء بعنوان علی اور سیاست منعقد ہوئی ۔ جس میں لاہور شہر کے مومنین مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ذاکرین عظام اور مرثیہ خوانوں  نے مولا امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی سیرت پر روشنی ڈالی اور مصائب بیان کیے ۔ سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آخر میں خطاب فرمایا اور موضوع کے مطابق گفتگو فرمائی ۔

سید اسد عباس نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولا امام علی علیہ السلام کی مظلومیت اس سے زیادہ اور کیا ہوگی کہ لوگ سیاست کو دین سے جدا چیز سمجھنے لگے ہیں ۔ جبکہ اللہ تعالی نے انبیاء اور ان کے نائبین برحق کو اپنا خلیفہ بنایا ہے ۔ اللہ تعالی قرآن مجید میں بھی ارشاد فرماتا ہے کہ :زمین کے اصل وارث مستضعف اور ۔محروم لوگ ہونگے ۔ اللہ تعالی نے مستکبرین کو اس زمین کا وارث نہیں بنایا ۔ اللہ نے حضرت موسی علیہ السلام کو حکومت دی اور فرعون اور اس کے حواریوں کو غرق کردیا ۔ اللہ نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فتح مکہ نصیب فرمائی حضور کے مقابلے میں قریش مکہ کو شکست سے دوچار کیا ۔ اللہ اس کائنات کی وراثت اور حق حکومت بھی مھدی آخرالزمان علیہ السلام کے سپرد کرے گا ۔ ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ علی کا بیٹا حضرت امام مھدی اس کائنات  پر اپنی حکومت قائم کرے گا ۔ان شاءاللہ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آئمہ کی پیروی کرتے ہوئے ۔زمانے میں اپنا مثبت کردار پیش کرنا ہے ۔ ہم نے گھبرانا نہیں ۔ دشمن کی سازشوں میں نہیں آنا بلکہ ملت کی تقدیر بدلنے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے میدان میں حاضر رہنا ہے ۔ امام علی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے ۔اپنے حق کے دفاع کے لئے منظم انداز میں ملت کا ساتھ دینا ہے ۔ غیرجانبداری سے بچنا ہے  اور اپنا حق رائے دہی صحیح استعمال کرنا ہے ۔ یہ خیال رکھنا ہے کہ کہیں آپ کی رائے دہی کسی ایسے شخص کو سپورٹ تو نہیں کررہی جو ملت عزیز پاکستان کے درمیان نفرت اور تفرقہ کا باعث بنے ۔

اسد نقوی نے مزید کہا کہ  آپ نے اپنے بچوں کے مستقبل کی حفاظت اور وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنا رول ادا کرنا ہے ۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ ملت کا ساتھ دیا ہر مشکل حالت میں ملت کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ عوام کو ہمیشہ آگاہی دی ۔دشمن کے مدمقابل اپنی غیور عوام کو لے کر آگے بڑھی ہے ۔ عزاداری سیدالشہداء (ع) کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی آئی ہے اور  دشمن کے تمام شیطانی حربوں کو ناکام بنایا ہے ۔ اور آئندہ بھی ہر میدان عمل میں مجلس وحدت کبھی بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ہم امام علی علیہ السلام کے پیروکار ہیں ۔ ہمارا نعرہ ہے ۔ دین بھی علی(ع) کا اور سیاست بھی علی (ع) کی-

انہوں نے کہا کہ میں آخر اس مرد میدان کو خراج عقیدت پیش کروں گا جس نے اس دن کو چنا اور عنوان رکھا علی اور سیاست میری مراد حیدر علی میرزا مرحوم ہیں ۔ آج مرزا امیر عباس اور میں ملکر اس دن کو کوشش کرتے ہیں کہ اسی طرح منائیں ۔جیسے مرزا حیدر علی مرحوم اپنی حیات میں مناتے رہے ہیں ۔  اللہ تعالی بحق امام علی علیہ السلام ان کی مغفرت فرمائے ۔ اور ہماری اس حقیر سی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ آخر میں تمام علمائے کرام ،ذاکرین عظام ،اور مجلس عزاء میں شریک تمام مومنین اور مومنات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree