Print this page

معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات

21 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کےدرمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال،قومی وملی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو جامعہ الولایہ کی منفرد طرز تعمیر کی شاہکار نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ بھی کروایا۔علامہ شہنشاہ نقوی نے کمال فن تعمیر کو خوب سراہا۔

اس موقع پر نامور ذاکر اہل بیتؑ علامہ شیخ سخاوت علی قمی، پرنسپل جامعہ الولایہ علامہ سید علی محمدنقوی و دیگر اساتذہ کرام، علمائے کرام اور طلباءبھی موجود تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree