Print this page

حکومت ہوش کے ناخن لے زمان پارک میں نہتے عوام پر کسی قسم کا ایڈونچر کرنے سے باز رہے،علامہ راجہ ناصرعباس

14 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے زمان پارک لاہور میں نہتےسیاسی کارکنان کے خلاف پولیس کردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

میڈیا کوجاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے زمان پارک میں نہتے عوام پر کسی قسم کا ایڈونچر کرنے سے باز رہے۔خالی ہاتھ کارکنان پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال باعث شرم و افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہیمانہ تشدد سے نگران حکومت اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکی ہے۔ملکی عدالتوں کو عوام پر جاری تشدد اور حکومتی جبر و نا روا سلوک کا نوٹس لینا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف حکومتی مشینری کا بے تحاشا استعمال تعصب پر مبنی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree