Print this page

سید اسدعباس نقوی نے ایم ڈبلیوایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے چار ممبران کا اعلان کردیا

06 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد عباس نقوی نےسابق صدر ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ علامہ وحید عباس کاظمی ،تحصیل چیئرمین پاراچنارمولانا مزمل حسین فصیح اور سابق صدر ایم ڈبلیوایم اسلام آباد ظہیر عباس نقوی کو رکن مرکزی پولیٹیکل کونسل نامزد کردیا ہے باقی اراکین کا اعلان  بعد میں کیا جائے گا ۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے اس موقع پر برادران کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی برادران کی پولیٹیکل کونسل میں کام کرنے سے شعبہ اپنا فعال کردار ادا کرے گا ،اس کے علاوہ برادر محسن شہریار کو بھی بحیثیت سیکرٹری روابط مرکزی پولیٹیکل کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree