Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کی وفد کےہمراہ عراقی سفیر سے ملاقات، زائرین کی بہترین خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی

28 فروری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ عراقی سفارت خانے آمد ۔ عراقی سفیر جناب حمید عباس لفطہ سے ملاقات ۔ اس موقع پر زائرین سید شہداء حضرت امام حسین ع کی مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سےباہمی گفتگوکی گئی ۔

 اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے معزز ایمبیسڈر کو زائرین کربلا کے حوالے سے مثبت کام کرنے پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔

ملاقات میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان علامہ سید آغا علی رضوی ، وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم ، معاون سیکریٹری شعبہ امور خارجہ علامہ ضیغم عباس اور ڈاکٹر ابن حسن بھی علامہ راجہ ناصرعباس کے ہمراہ موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree