Print this page

جیل بھروتحریک میں خود گرفتاری دینے کا اعلان، عمران خان کا چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے اظہار تشکر

24 فروری 2023


وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ساتھیوں سمیت جیل بھروتحریک میں خود گرفتاری دینے کے اعلان پر تشکر کا اظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہماری جیل بھرو تحریک میں ہمارا ساتھ دینے اور خاص طور پر کل راولپنڈی میں خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے پر ہم مجلسِ وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصر عباس کے نہایت مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس نے تھوڑی دیر قبل نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کل بروز جمعہ 3 بجے سہہ پہر کمیٹی چوک راولپنڈی سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جیل بھروتحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree