Print this page

انشاءاللہ جبھہ مقاومت کے پیروکار رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں پہلے سے زیادہ قوت وتوان کے ساتھ ان تکفیری دہشت گردوں کا تعقب جاری رکھیں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

28 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) داعش نے عراق و شام میں اپنی بدترین کا شکست کا بدلہ ایران کے اندر لینا شروع کردیا ہے۔مقدس مقامات پر دہشت گرد حملےاور زائرین کا قتل عام داعش کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ایسے بزدلانہ وار داعشی دہشت گردی کے خلاف محور مقاومت کی استقامت کو کمزور نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایران کے تاریخی شہر شیراز میں امام زادہ شاہ چراغ(ع) کے مزار مقدس پرہونے والے داعشی دہشت گردانہ حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی و تعزیتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ خصوصاً یمن، عراق، شام ، لبنان اور فلسطین میں امریکا ، اسرائیل اور آل سعودکے مذموم عزائم اور ان کی بغل بچہ دہشت گرد تنظیم داعش کو ناکو چنے چبوانے میں ایرانی مذہبی قیادت نے مرکزی کردار ادا کیاہے، یہی قیادت گریٹر اسرائیل کی راہ میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اب تک امریکا اور اس کے حواری اربوں ڈالر آگ اور بارودمیں جھونک کر بھی اپنے شیطانی منصوبوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مشہد مقدس میں علمائے کرام پر حملے اور اب شیراز میں زائرین پر فائرنگ جیسے واقعات ایرانی قوم اور قیادت کے جذبہ جہاد کو کمزور نہیں کرسکتے، انشاءاللہ جبھہ مقاومت کے پیروکار رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں پہلے سے زیادہ قوت وتوان کے ساتھ ان تکفیری دہشت گردوں کا تعقب جاری رکھیں گے۔  پاکستان کے غیور عوام دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرجانے والے اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree