Print this page

آغا سید علی رضوی گلگت بلتستان کے محروم عوام کی سب سے توانا آواز ہیں، ناصرشیرازی

22 ستمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)آج بھی خالصہ سرکار زمینوں کا معاملہ ہو یا عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ یا پھر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ ہو مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی کا کردار اور عملی جدوجہد سب نام نہاد گروہوں سے نمایاں رہی ہے۔

 یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے گلگت کے پانچ روزہ دورے سے واپسی پر مرکزی میڈیا سیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ آغا سید علی رضوی نے ہمیشہ مسلکی ،علاقائی اور لسانی اختلافات سے بالاتر ہو کر خطے کی عوام کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔آپ ہر موقع پر اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر عوام کے حقوق کے لیے ڈھال بن کر سامنے آئے ہیں۔آپکی شخصیت خطے کی وحدت کے لیے ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے اور انکی کی شخصیت کشی وہ گروہ کر رہے ہیں جو گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کے خاتمے اور شراب کے پرمٹ جاری کرنے جیسے قبیح فعل کے مرتکب ہوئے ہیں اور اس خطے کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کے نفاذ کا معاملہ ہو یا گندم سبسڈی کے خاتمے کا اعلان آغا علی رضوی ہی خطے کی عوام کے لیے مؤثر آواز بن کر سامنے آئے اور عوامی امنگوں پر ہر دور میں پورا اترے ہیں۔پورا پاکستان اور گلگت بلتستان کی عوام مجلس وحدت مسلمین اور آغا سید علی رضوی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آغا علی رضوی کی کردار کشی کرنے والے ناعاقبت اندیش اپنے گریبان میں جھانکیں، شیشے کے گھر میں رہنے والے ذرا ہوش کے ناخن لیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree