Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصودڈومکی کا دورہ سبی، سیلاب متاثرین میں خیمے، راشن اور ادویات کی تقسیم

14 ستمبر 2022

وحدت نیوز(سبی)تحصیل لہڑی ضلع سبی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے اور امدادی سامان پہنچانے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی ،صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، مدرسہ خاتم النبیین ص کے وائس پرنسپل علامہ حاجی سیف علی ڈومکی نے موضعہ وزیرہ تحصیل لہڑی ضلع سبی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر پچاس خیمے  پچاس راشن اور میڈیکل کا سامان متاثرین میں تقسیم کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین سیلاب کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے اھل وطن متاثرین سیلاب کی مدد کرکے ان کے دکھوں کا مداوا کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوم نے اپنے ہم وطن بھائیوں متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ مگر اب بھی متاثرین سیلاب مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں تمام اھل وطن اور اھل خیر کو متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد جاری رکھنی چاہیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین معاشرے کے مظلوم اور محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ہم متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree