Print this page

گلگت کے پرامن حالات خراب کرنے کی سازش کو مل کر ناکام بنانا ہو گا، علامہ راجہ ناصرعباس

31 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عزاداروں پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت کے پرامن حالات خراب کرنے کی سازش کو مل کر ناکام بنانا ہو گا۔غیر ملکی قوتیں اپنے آلہ کاروں کے ذریعے بھائی کو بھائی کے ساتھ لڑانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت جذبات کی بجائے ہوشمندی کاہے۔بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔زخمی ہونے والوں کی صحتیابی اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree