حکومت اور ریاستی ادارے جبر کے ذریعے سات کروڑ شیعوں پر ان کے مذہبی عقائد و تعلیمات کے خلاف دینیات مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کہ آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

13 مئی 2022

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور اصلاح نصاب کمیٹی کے کنوینیر مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے جبر کے ذریعے سات کروڑ شیعوں پر ان کے مذہبی عقائد و تعلیمات کے خلاف دینیات مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کہ آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے ملت جعفریہ کے احتجاج کو مسلسل نظرانداز کرکے قوم و ملت کو منفی میسج دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش شرمناک ہے مذہبی عبادت اور عزاداری کو جرم قرار دے کر سینکڑوں جھوٹی ایف آئی آرز کا اندراج نصاب تعلیم میں شیعہ مذہبی تعلیمات کو نظرانداز کرنا اور پھر ماورائے آئین و قانون شیعہ مسنگ پرسنز کا معاملہ اس بات کا عکاس ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں اس ملت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کے حوالے سے ملت جعفریہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے موقف میں ہمآھنگی لازمی ہے۔ اور یہ موقف قومی غیرت عزت و وقار اور مکتب اھل بیت کا ترجمان ہونا چاہیے۔ یہ بات واضح ہے کہ ملت کے تمام طبقات متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کر چکے ہیں اب آئندہ کے لایحہ عمل کے بارے میں مشترکہ قومی موقف اور مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree