Print this page

جناب فاطمہ زہراؑ نے اپنے اخلاق اور کرادر کے ذریعے اسلام کی عملی حفاظت کی اور قرآن واہل بیتؑ کی جامع تعلیمات کو بشریت تک پہنچایا ،علامہ راجہ ناصر عباس

26 جنوری 2022

وحدت نیوز (رجوعہ سادات چنیوٹ)  جامعہ بعثت فیصل آباد میں مدافعہ ولایت حضرت خاتون جنت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی روز ولادت کی مناسبت سے منعقد ملک گیر اجتماع سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا نے اپنے اخلاق اور کرادر کے ذریعے اسلام کی عملی حفاظت کی اور قرآن واہل بیت علیھم السلام کی جامع تعلیمات کو بشریت تک پہنچایا اور آپ نے امامت کو اتحاد امت کا مرکز اور ملت اسلامیہ کی سرفرازی کا راز قراردیا۔

انہوں نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایاکہ ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاق ہے اور ستار العیوب یعنی عیوب کو چھپانا اسلامی اخلاقیات کا بنیادی حصہ ہے اسلام دشمن عناصر خصوصا امریکہ چاہتاہے کہ شام اور عراق کی ناکامی کا بدلہ افغانستان اور پاکستان سے لیناچاہتے ہیں۔ ہمارےدشمن ہماری سیاسی پاور کو توڑنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں فسادات ہوں اور عدم استحکام کا شکار ہو ملک میں صدارتی نظام کے حوالے سے باتیں چل رہی ہیں ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ جو بھی فیصلہ کرناہے ملکی اکائیوں اور اہل حل وعقد کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کریں۔قبلہ صاحب کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ شیخ اکبر رجائی پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی، قبلہ مولانا ظہیر الحسن کربلائی،شیخ محمدجان حیدری اور برادر ارشاد حسین بنگش شامل تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree