جہالت اور قبائلی جھگڑے سندھ کی پسماندگی کا سبب ہیں ، تعمیر و ترقی کے لئے تعلیم پر توجہ دینا ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی

07 دسمبر 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)سندھی ثقافتی دن کی مناسبت سے علم حاصل کرو اور سندھ سنوارو کے عنوان سے جامعہ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں تعلیمی سیمینار اور سندھی ادیب اور شعراء کرام کی شرکت ۔

تعلیمی سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،صدر شہری اتحادمحمد اکرم ابڑو ،ضلعی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آغا غضنفر علی پٹھان، ممتاز عالم دین علامہ عطا محمد باقری ،علامہ عبد الوھاب نجفی ،ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما وسیم لطیف مہر، نثار احمد ابڑو ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما دلمراد لاشاری، شہری اتحاد کے رہنما استاد عبد الفتاح ڈومکی ،عام انسان تحریک کے رہنما عابد سندھی، وحید بروہی، وکٹر پبلک اسکول کے پرنسپل ٹونی شاعر اور ادیب قائم دین مہر و دیگر شریک ہوئے۔

 اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ کی تعمیر و ترقی کے لئے تعلیم پر توجہ دینا ہوگی۔ تعلیم و تربیت کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے لازمی عنصر ہے۔ سندھ کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے۔ جہالت اور قبائلی جھگڑے سندھ کی پسماندگی کا سبب ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کے دو مقاصد ہیں ایک یہ کہ ہم اپنی مادر وطن سے محبت کرتے ہیں دوسرے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت عورت کا احترام حیا اور پاکدامنی پر مبنی ہے ثقافت کے نام پر عورتوں کو روڈوں پر نچانا افسوسناک ہے جو نہ سندھ کی ثقافت سے مطابقت رکھتا ہے اور نہ ہی دینی تعلیمات سے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جیکب آباد شہری اتحاد محمد اکرم ابڑو نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے ہمیں کام کرنا چاہیے ثقافتی دن پر مادر وطن سے محبت اچھا کام ہے مگر بے حیائی کی ترویج درست نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree