Print this page

ایم ڈبلیوایم کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل کے تحت منعقدہ عشق ِپیغمبراعظمﷺ مرکز وحدتِ مسلمین کانفرنس کل منعقد ہوگی

23 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں( آج )17 ربیع الاول بمطابق 24 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 2:00 بجے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں عشق ِپیغمبراعظمﷺ مرکز وحدتِ مسلمین کےعنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔

کانفرنس میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ شیخ محسن علی نجفی ، راجہ ظفر الحق ،سید نیئرحسین بخاری، لیاقت بلوچ ،صاحبزادہ ابوالخیر اور اسلام آباد کے ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی سمیت اہم جماعتوں کےقائدین خطاب کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree