Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل و جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات،عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس میں شرکت کی دعوت

14 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اورملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکریٹری روابط سید اسد عباس نقوی نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل و جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نقوی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

 ملاقات میں ماہ ربیع الاول میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے منعقد ہونے والی عظیم الشان ''عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین'' کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور انتظامات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں 24 اکتوبر کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ''عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین'' کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل 30 سے زائد جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree