Print this page

ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کا وفد کے ہمراہ ہرنائی کےزلزلہ متاثرہ مظاہرین سے اظہار یکجہتی

13 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ کوئٹہ میں ہرنائی بچاؤ تحریک کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور ہرنائی کے جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما علامہ شیخ ولایت حسین جعفری مولانا عابد حسین فائزی اور اقتدار احمد خان و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہرنائی بلوچستان کا پسماندہ ضلع ہے جو بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ حالیہ زلزلے نے ہرنائی بلوچستان میں جو تباہی مچائی ہے اس کے پیش نظر ہرنائی کی تعمیر و ترقی پر توجہ دی جائے۔ ہرنائی کو اب تک روڈ کی سہولت میسر نہیں جبکہ سبی سے ہرنائی کو جانے والی واحد ٹرین کی بندش نے اس ضلع کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمت نوجوانوں نے سینکڑوں کلومیٹر کا پیدل سفر کر کے ہرنائی کے عوام کے مطالبات حکمرانوں کے سامنے پیش کئے ہیں حکومت اور منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدام کریں۔اس موقع پر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور ہر ظالم کے دشمن ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree