Print this page

جب ہر سیاسی ومذہبی جماعت کو جلسے جلوس اورریلیوں کی اجازت ہے تو عاشقا ن اہل بیتؑ کےپیدل مارچ پر مقدمات کا اندراج کیوں ؟؟ علامہ مقصودڈومکی

25 ستمبر 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد) اربعین شہداء کربلا کے مشن اور مقصد سے تجدید عہد کا دن ہے۔ پاکستان حسینیوں کی دھرتی ہے۔ یہاں یزید پلید کے طرف داروں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ سندھ دھرتی میں بسنے والے شیعہ سنی مسلمان بلکہ تمام مکاتب فکر کے لوگ امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا سے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔

پیدل مشی سفر عشق بمناسبت چہلم شہدائے کربلا کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اربعین کے موقع پر ملک بھر میں نکلنے والے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی دی جائے اور حکومت عزاداروں سے مکمل تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ عشق اھل بیت علیھم السلام میں پیدل چلنے والے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہے لہذا ان کے خلاف مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے۔ جس طرح پاکستان میں ہر سیاسی مذہبی جماعت کو اجتماعات کرنے اور ریلیاں نکالنے کی مکمل آزادی ہے اسی طرح ملت جعفریہ کا بھی یہ آئینی حق ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree