Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کا آئی ایس او کے سابق رہنما اور(ر) ڈائریکٹر آف انفارمیشن سید امیر حسین شاہ کے انتقال اظہار تعزیت

15 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے سابقہ ڈویژنل صدر اور ریٹائرڈ ڈائریکٹر آف انفارمیشن خیبرپختونخوا برادر بزرگوار سید امیر حسین شاہ صاحب  کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم سید امیر حسین شاہ انتہائی ملنسار اور درددل رکھنے والےشفیق  انسان تھے،آج ایک بہترین دوست اور ساتھی ہم سے بچھڑ گیا۔خدا بحق محمدؐ و آل محمدؑ ان کی مغفرت فرمائے اور جوار آل محمد میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور ان کے پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree