پاکستان میں امریکہ کو اڈوں کی فراہمی، مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر وزیر اعظم نے جرات مندانہ اور ٹھوس موقف اختیار کر کے عوام کے جذبات کی عمدہ ترجمانی کی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

22 جون 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ کو اڈوں کی فراہمی، مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر وزیر اعظم نے جرات مندانہ اور ٹھوس موقف اختیار کر کے عوام کے جذبات کی عمدہ ترجمانی کی ہے۔مسئلہ کشمیر پر مغرب کا منافقانہ رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ایک طرف مغربی ممالک جانوروں کے ساتھ کسی ظالمانہ سلوک پر زمین و آسمان کو سر پر اٹھا لیتے ہیں جبکہ دوسری طرف نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کو ان کا ذاتی معاملہ قرار دے کر بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ عالم اسلام سے مغرب کا یہ متعصبانہ طرز عمل نہ صرف مسلمانوں کے لیے اضطراب کا باعث ہے بلکہ تہذیبی تصادم کی راہ بھی ہموار کر رہا ہے۔وزیر اعظم کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت مہذب ہمسایوں کی طرح رہ سکتے ہیں اور پھر مہلک ترین ہتھیاروں کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں موجود  ایک ارب سے زائد انسانی جانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے دونوں ممالک کو وزیر عمران خان کے اس وژن کو سنجیدگی سے دیکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا واضح بیان کہ "امریکی فوج کے انخلا کے بعد سرحد پار انسداد دہشت گردی کاروائیوں کے لیے امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔"ارض پاک کی داخلی خودمختاری پر اہم پیش رفت ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔وزیر اعظم کے اس اعلان پر مخالفین بھی تحسین کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حکومت کے قیام کے حوالے سے وزیراعظم نے جس لائحہ عمل کا اظہار کیا وہ انتہائی دانشمندانہ ہے۔امریکی ٹی وی کو وزیراعظم کا دیا گیا انٹرویو مجموعی طور پر مدلل،جامع اور قائدانہ صلاحیتوں کا بہترین عکاس ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree