Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدنقوی کی چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان سے ملاقات

25 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

اسدعباس نقوی اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کے درمیان قانون ساز اسمبلی کے آمدہ الیکشن صاف شفاف اور پرامن ماحول میں کروانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے اسد عباس نقوی کو بتایاکہ شفاف اور پرامن الیکشن کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور جو لوگ دھاندلی کی باتیں کر رہے ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبدار ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree