ایم ڈبلیوایم بھارتی مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف کل ملک بھرمیں یوم احتجاج منائے گی، مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی

05 مارچ 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد سمیت دیگر املاک کو نذر آتش کرنے کے خلاف جمعے کے روز ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی ایما پر مسلمانوں پر تشدد اور قتل کے جو دلخراش واقعات رونما ہو رہے ہیں ان پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی ہدایات کے مطابق 6 مارچ بعد از نماز جمعہ اسلام آباد،کراچی،لاہور،ملتان، پشاور، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جن کا مقصد بھارتی حکومت کی نگرانی میں انتہا پسند غنڈوں کے ہاتھوں بھارت کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے قتل عام پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جارحیت اب سفاکیت میں بدل چکی ہے۔ مسلمانوں کو بے دردی سے ذبح کیا جا رہا ہے۔سیکولر ریاست اور سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے جھاگ کی طرح بیٹھ چکے ہیں۔یہود و ہنود عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ بھارت کے ساتھ ہر طرح کے تجارتی و سفارتی روابط منقطع کر کے ان سازشوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف احتجاج میں مرکزی ،صوبائی و ضلع رہنما، معروف مذہبی و سماجی شخصیات اورکارکن شریک ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree