Print this page

پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی تقسیم کے مکروہ منصوبے کو ناکام بنانےوالے کا نام شہید قاسم سلیمانی تھا، ایم ڈبلیوایم

10 فروری 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ وحید کاظمی اور علامہ محسن علی نے کہاکہ امریکہ اسرائیل نے کوشش کی کہ مشرق وسطی کے اسلامی ممالک سمیت پاکستان کوتقسیم کرے۔ امریکہ کے اس مکروہ منصوبے کو ناکام بنانےوالے کا نام شہید قاسم سلیمانی تھا۔ امریکہ و اسرائیل نے داعش کو وجود میں لاکر اسلامی ممالک کو بے گناہوں کے خون سے رنگین کردیا اور ان تمام مقدسات کو ختم کرنے کی کوشش تھی لیکن مزاحمتی بلاک نے انہیں شکست سے دوچار کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree