Print this page

بے عیب کردار ، مضبوط شخصیت اور آہنی ارادے کے حامل حضرت موسی کلیم اللہؑ کی سیاسی جدوجہد ، ہر دور کے انسان کے لئے رہنما اصول کا درجہ رکھتی ہے،علامہ مقصودڈومکی

15 جنوری 2020

وحدت نیوز(خیرپور) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں حضرت موسی کی سیاسی جدوجہد قرآن و تورات کی روشنی میں ایک تقابلی جائزہ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تاریخ انسانی ایسے عظیم انسانوں کے ذکر کےبغیر ادھوری ہے جنہوں نے انسانوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں ظلم و ستم کےخلاف قیام کا حوصلہ دیا ان میں انبیائے کرام اور آئمہ اہل بیت کا نام سر فہرست ہے۔ بے عیب کردار ، مضبوط شخصیت اور آہنی ارادے کے حامل حضرت موسی کلیم اللہ کی سیاسی جدوجہد ، ہر دور کے انسان کے لئے رہنما اصول کا درجہ رکھتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ حضرت موسیٰ نے ایک مدبر، شفیق اور شجاع رہبر و قائد کی حیثیت سے قوم بنی اسرائیل اور اہل ایمان کی رہبری کی۔ فرعون اور ہامان کے بعد قارون اور سامری جیسے گمراہ لوگوں کو نصیحت کی اور قوم کی انحرافات کے مقابلے میں درست رہنمائی کی۔آپ ایک عادل، شفیق، حکیم و دانا اور بردبار رہبر کے طور پر تاریخ انسانی میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نےکہا کہ عصر حاضر کے حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لیے انبیاء کرام کی پاکیزہ زندگی مشعل راہ ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree