Print this page

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آمد، ایرانی صدر کی شہادت پر اظہار افسوس

24 مئی 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈویژنل صدر مولانا ہادی حسین نے وفد کے ہمراہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران ملتان میں انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری سے ملاقات کی اور ایرانی صدر اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل نائب صدر سید عارف اختر کاظمی، امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری آسرار احمد، میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی حسان اخوانی، صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل عزاداری ونگ ثقلین نقوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مختار حسین سومرو اور دیگر موجود تھے۔ مولانا ہادی حسین نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے جو امت مسلمہ کا درد سمجھتے تھے، پوری ایرانی قوم کو ان کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، اور دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر ڈویژنل نائب صدر سید عارف اختر کاظمی نے ایرانی صدر اور ان کے رفقا کی شہادت پر اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree