Print this page

داعی اتحاد بین المسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے پنجاب داخلے پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ وسیم معصومی

17 نومبر 2022


وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان چوک کمہاراں والا یونٹ کے اراکین نے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی سے جامعہ شہید مطہری میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا غلام جعفر انصاری اور ان کی کابینہ کے دیگر افراد موجود تھے۔

علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد کے اراکین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعی اتحاد بین المسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے پنجاب داخلے پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نہ صرف اہل تشیع میں مقبول ہیں بلکہ اہل سنت میں بھی اپنی شناخت رکھتے ہیں، پنجاب حکومت فی الفور علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر عائد پابندی کو ختم کرے، اس طرح کے فیصلے چند افراد کو خوش کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree