Print this page

سید افضل شاہ مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان کے صدر منتخب ہوگئے

16 نومبر 2022

وحدت نیوز(رحیم یارخان) سید افضل شاہ مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین رحیم یار خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین ضلعی شوریٰ نے شرکت کی۔ اس دوران سید افضل شاہ کو اگلے تین سال کے لئے ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع رحیم یار خان منتخب کرلیا گیا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدر حسین نقوی، نائب صدر اصغر تقی اور سیکرٹری تنظیم سازی دلاور زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ سید اقتدر حسین نقوی نے نومنتخب ضلعی صدر افضل شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree